اداکارہ کیٹ بکنسیل نے زندگی کی 42بہاریں دیکھ لیں

1991 میں ٹی وی سے کیریئر کا آغاز کیا ، 1998 میں فلم” دی لاسٹ ڈیز آف ڈسکو“سے شہرت پائی

منگل 26 جولائی 2016 12:15

اداکارہ کیٹ بکنسیل نے زندگی کی 42بہاریں دیکھ لیں
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء ) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیٹ بکنسیل نے زندگی کی 42بہاریں دیکھ لیں ۔ خوبرو اداکارہ نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1991 میں چھوٹی سکرین سے کیا مگر انہیں اصل شہرت 1998 میں حاصل ہوئی جب انہیں فلم "دی لاسٹ ڈیز آف ڈسکو " میں کام کرنے کا موقع ملا ، 2003 میں انہوں نے فلموں میں رومانوی کرداروں کے ساتھ ساتھ ایکشن رولز بھی ادا کرنے شروع کئے جس میں ان کی فلم ”ویمپائر“ قابل ذکر ہے ۔

(جاری ہے)

کیٹ بکنسیل نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی نام بنایا ۔ انہوں نے گلوکار جارج مائیکل کی میوزک ویڈیو میں بھی اداکاری کی جسے بے حد سراہا گیا ، کیٹ شوبز کی دنیا کے ساتھ ساتھ سماجی اور خیراتی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن نامی ایک تنظیم سے بھی وابستہ ہیں ۔
وقت اشاعت : 26/07/2016 - 12:15:09

Rlated Stars :