نامور گٹار ساز سجاد طافو کی میکسیکو سے پانچ روزہ دورے کے بعد واپس وطن واپسی

جمعرات 4 اگست 2016 13:52

نامور گٹار ساز سجاد طافو کی میکسیکو سے پانچ روزہ دورے کے بعد واپس وطن واپسی
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اگست۔2016ء) پاکستان کے نامور گٹار ساز سجاد طافو میکسیکو کے پانچ روزہ دورے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے۔قومی ترانے کی دھنیں سنا کر شائقین کے دل جیت لیے ۔ان کومیکسیکو ریاست کی جانب سے دعوت دی گئی تھی ۔اس حوالے سے سجاد طافو نے میڈیا کو بتایا میکسیکو میں مجھے انڈین گلوکاروں اور عالمی شہرت یافتہ میوزیشن کے ساتھ پرفارم کرنے کا موقعہ ملا ہے ۔

(جاری ہے)

دنیا بھر کے نامور گٹار ساز میں میری پرفارمس کو سب سے زیادہ پسند گیا جو میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔میں دنیا میں جہاں بھی گیا اپنے وطن کا نام ہمیشہ سربلند کیا ہے مجھے خوشی ہے دنیا بھر میں میرے مداح موجود ہے ۔مجھے میکسیکو میں ایک انٹر نیشنل میوزک کمپنی سے کام کے آفر ہوئی لیکن میں نے پاکستان میں اپنے مصروفیات کی وجہ سے ان کو دو ماہ کیلئے اپنا پر جیکٹ پینڈ کرنے کا کہا جس پر وہ راضی ہو گئے ہیں ۔ستمبر میں ناروے میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کیلئے جا رہا ہوں وہاں سے سے واپسی پر میں میکسیکو جانے کا پروگرام بناؤں گا۔
وقت اشاعت : 04/08/2016 - 13:52:38