ماہرہ نے شاہ رخ کا ایسا سچ بتا دیا جو ہر کوئی نہیں جانتا

جمعرات 4 اگست 2016 13:52

ماہرہ نے شاہ رخ کا ایسا سچ بتا دیا جو ہر کوئی نہیں جانتا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اگست۔2016ء)پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی شہرت کے چرچے پاکستان سے باہر بھی ہونے لگے ہیں ،اس کی وجہ ماہرہ کا کنگ خان کے ساتھ فلم رئیس میں جلوہ گر ہونا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہرہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جنہیں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے،اس سے پہلے پاکستان کی کسی اداکارہ کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

فلم رئیس کی شوٹنگ کے دوران ماہرہ اور کنگ خان کے درمیان ہونے والے دلچسپ سین اور دلچسپ باتیں آئے روز منظر عام پر آتی رہتی ہیں جو میڈیا اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔اس بار بھی ماہرہ نے شاہ رخ کے بارے میں چند دلچسپ باتیں بیان کی ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ’میں نے شوٹنگ کے دوران کنگ خان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔‘ شاہ رخ خان ایک بہت بڑے سپر اسٹار ہیں ،لیکن فلم کے سیٹ پر وہ صرف اداکارہوتے ہیں،وہ کبھی بھی آپ کو احساس نہیں ہونے دیتے کہ وہ سپر اسٹار ہیں،ان میں غرور نہیں ہے،وہ بالکل ایک عام انسان کی طرح ہیں’۔ماہرہ کا کہنا تھا کہ یہ ہی چیز تھی جو میں کنگ خان سے شوٹنگ کے دوران سیکھی۔
وقت اشاعت : 04/08/2016 - 13:52:38

Rlated Stars :