”اے فلائنگ جٹ“ 25 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعہ 5 اگست 2016 14:46

”اے فلائنگ جٹ“ 25 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
ممبئی ۔ 5 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اگست۔2016ء) بالی وڈ کی نئی فلم ”اے فلائنگ جٹ“ 25 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریمو ڈی سوزا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا کو تباہی سے بچانے کیلئے نکل پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں ٹائیگر شروف نے مرکزی کردارنبھا یا جبکہ جیکولین فر نینڈس فلم میں انکی ہیروئن کا کردار نبھارہی ہیں۔ ایکتا کپوراور شوبھا کپور کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 25اگست کوریلیز ہو گی۔

وقت اشاعت : 05/08/2016 - 14:46:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :