لیڈی گاگا نے کھانا پکانے کی ترکیبوں پرمشتمل کتاب لکھ ڈالی

اتوار 21 اگست 2016 13:01

لیڈی گاگا نے کھانا پکانے کی ترکیبوں پرمشتمل کتاب لکھ ڈالی

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) برطانوی گلو کارہ لیڈی گاگا اداکاری اور گلوکاری کے بعد کھانا پکانے میں بھی اپنی مہارت کا لوہا منوانا چاہتی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق لیڈی گاگا نے اپنے والد کی معاونت کے ساتھ کھانا پکانے کی ترکیبوں پر مشتمل ایک کتاب لکھی ہے جس کی رونمائی جلد ہو گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گاگاکا خاندان ایک اطالوی امریکی ریستوران چلا رہا ہے اور گا گا کے بقول انہوں نے اسی سے متاثر ہو کر کتاب لکھی ہے۔کتاب کا نام جان ٹریٹوریا کک بک رکھا گیا ہے۔اس کتاب کا پیش لفظ بھی گاگا نے خود لکھا ہے۔لیڈی گاگا کے گانوں پر مشتمل گانوں کی آخری البم ”چیک تو چیک“2014 میں ریلیز ہوئی تھی۔

وقت اشاعت : 21/08/2016 - 13:01:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :