شاہ رخ خان کی ”دل سے“ کی ریلیز کو 18 سال مکمل

پیر 22 اگست 2016 13:24

شاہ رخ خان کی ”دل سے“ کی ریلیز کو 18 سال مکمل
نئی دہلی ۔ 22 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اگست۔2016ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ”دل سے“ کی ریلیز کو 18 سال مکمل ہو گئے۔ مانی رتنم کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 21 اگست 1998ء کو ریلیز ہوئی جس میں شاہ رخ خان اور منیشا کوئرالا نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ فلم میں پریتی زنٹا بھی جلوہ گر ہوئیں۔

(جاری ہے)

فلم نے باکس آفس پر کامیاب بزنس کیا۔ پریتی زنٹا نے فلم کی ریلیز کے 18 سال مکمل ہونے پر اپنے ایک ٹویٹ میں ساتھی اداکاروں شاہ رخ خان اور منیشا کوئرالا کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وقت اشاعت : 22/08/2016 - 13:24:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :