ایک اور خان انڈسٹری کے دنگل میں کودنے کو تیار

شاہ رخ خان کے بیٹے آرین کے آج کل میڈیا میں کافی تذکرے ہیں شاہ رخ اگلے سال تین فلمیں لے کر آئیں گے‘ریئس‘ڈیئر زندگی اور آنندایل رائے کی بے نام فلم

اتوار 28 اگست 2016 11:59

ایک اور خان انڈسٹری کے دنگل میں کودنے کو تیار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) جہاں سلمان خان فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ اور ’’سلطان ‘ ‘کی زبردست کامیابی کے گھوڑے پر سوار ہیں وہیں شاہ رخ کی ’دل والے‘ اور فلم ’ فین‘ کچھ اس طرح فلاپ ہوئیں کہ لوگ حیران رہ گئے۔

(جاری ہے)

لیکن امید ہے کہ اگلے سال شاہ رخ تین فلمیں لے کر آئیں گے جن میں ’رئیس‘، ’ڈیئر زندگی‘ اور فلم ساز آنند ایل رائے کی بے نام فلم شامل ہے۔شاہ رخ اس وقت زیادہ خبروں میں نہیں لیکن ان کے صاحبزادے آرین خان آج کل میڈیا کی دلچسپی کا باعث بنے ہوئے ہیں لگتا ہے ایک اور خان انڈسٹری کے دنگل میں کودنے کو تیار ہے۔

وقت اشاعت : 28/08/2016 - 11:59:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :