کیبرے گانوں کی ملکہ گلوکارہ آشا بھوسلے 82 برس کی ہو گئیں

جمعرات 8 ستمبر 2016 12:27

کیبرے گانوں کی ملکہ گلوکارہ آشا بھوسلے 82 برس کی ہو گئیں
ممبئی ۔ 08 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 ستمبر۔2016ء) بالی وڈ پلے بیک گلوکارہ آشا بھوسلے 82 برس کی ہو گئیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آشا بھوسلے08 ستمبر 1933ء کو مہاراشٹر ریاست کے سانگلی گاوٴں میں پیدا ہوئیں ان کے والد پنڈت دینا ناتھ منگیشکر مراٹھی تھیٹر سے وابستہ تھے۔نو سال کی چھوٹی سی عمر میں آشا کے سر سے باپ کا سایہ اٹھ گیا اور خاندان کی اقتصادی ذمہ داری کو اٹھاتے ہوئے انہوں نے اور ان کی بہن لتا منگیشکر نے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گانا بھی شروع کر دیا۔

آشا بھونسلے نے اپنا پہلا گانا 1948ء میں ’ساون آیا‘ فلم ’چنریا‘ میں گایا۔سولہ سال کی عمر میں اپنے خاندان کی مرضی کے خلاف آشا نے اپنی عمر سے کافی بڑے گنپت راوٴ بھونسلے سے شادی کر لی۔

(جاری ہے)

ان کی شادی زیادہ کامیاب نہیں رہی اور بالآخر انہیں ممبئی سے واپس اپنے گھر پونے آنا پڑا۔اس وقت تک گیتادتت، شمشاد بیگم اور لتا منگیشکر فلموں میں بطور پلے بیک سنگر مقبول ہوچکی تھیں۔

1957 میں موسیقار او پی نئیر کی ہدایت میں بنی، بی آر چوپڑا کی فلم ”نیا دور“ آشا بھونسلے کے فلمی کریئر کے لئے بے حد اہم ثابت ہوئی۔1966 میں تیسری منزل میں آشا بھونسلے نے آرڈی برمن کی موسیقی میں” آجا آجا میں ہوں پیارتیرا ..“ گانے کو اپنی آواز دی جس سے انہیں کافی مقبولیت ملی۔ اپنی پر کشش آواز کیلئے مشہور آشا بھونسلے متعدد نئے تجربات کے ساتھ گزشتہ چھ دہائی میں بالی ووڈ کی دنیا کو 12 ہزار سے زیادہ دلکش اور مدہوش کرنے والے نغمے دے چکی ہیں۔ہندی کے علاوہ انہوں نے مراٹھی، بنگالی، گجراتی پنجابی، تامل، اور انگریزی زبانوں میں بھی نغمے گائے ہیں۔
وقت اشاعت : 08/09/2016 - 12:27:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :