ماضی کے اداکار لاڈلا کسمپرسی کی حالت میں انتقال کر گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 ستمبر 2016 19:06

ماضی کے اداکار لاڈلا کسمپرسی کی حالت میں انتقال کر گئے

لاہور (اْردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار۔15ستمبر 2016ء) ماضی کے اداکار لاڈلا کسمپرسی کی حالت میں انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایک اور فنکار سے محروم ہو گیا ہے۔ ماضی کے اداکار لاڈلا لاہور میں کسمپرسی کی حالت میں انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار لاڈلا کی لاش میو اسپتال کی ایمرجنسی کے باہر زمین پر11 گھنٹے پڑی رہی اور اس پر پر کیڑے مکوڑے رینگتے رہے۔ تاہم ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا نوٹس نہیں لیا گیا۔ بعد ازاں ایک نجی ٹی وی کی جانب سے رپورٹ پیش کیے جانے پر ہسپتال کا عملہ اداکار لاڈلا کی لاش اندر لے گیا۔

وقت اشاعت : 15/09/2016 - 19:06:51