پریانکا چوپڑا کے لیے ایمی ایوارڈ

لاس اینجلس میں پریانکا چوپڑا نے نہ صرف ریڈ کارپٹ پر پہنے گئے اپنے سرخ لباس کی بدولت سب کی توجہ حاصل کی بلکہ انھیں اس تقریب میں ایک ایوارڈ سے بھی نوازا گیا

پیر 19 ستمبر 2016 18:42

پریانکا چوپڑا کے لیے ایمی ایوارڈ

لاس اینجلس( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19ستمبر ۔2016ء )گذشتہ رات امریکی شہر لاس اینجلس میں 68 ویں ایمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی شرکت کی۔پریانکا چوپڑا نے نہ صرف ریڈ کارپٹ پر پہنے گئے اپنے سرخ لباس کی بدولت سب کی توجہ حاصل کی بلکہ انھیں اس تقریب میں ایک ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ روز پریانکا نے انسٹاگرام پر اپنے فینز کے ساتھ ایمی ایوارڈز کی ریہرسل کے موقع پر ٹوم ہڈلسٹن کے ساتھ ایک دھندلی سی تصویر شیئر کی تھی۔پریانکا اس وقت اپنے امریکی شو ’کوائنٹیکو‘ کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ ان کی پہلی ہولی وڈ فلم 'بے واچ' اس وقت زیرتکمیل ہے جس کی ریلیز اگلے سال مئی میں متوقع ہے،اس فلم میں وہ ایک ولن کا کردار ادا کررہی ہیں۔

وقت اشاعت : 19/09/2016 - 18:42:11

Rlated Stars :