ہالی وڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز اور ہدایتکار کرٹس ہینسن 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

بدھ 21 ستمبر 2016 13:58

ہالی وڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز اور ہدایتکار کرٹس ہینسن 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
لاس اینجلس۔ 21 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 ستمبر۔2016ء)ہالی وڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز اور ہدایتکار کرٹس ہینسن انتقال کر گئے،ان کی عمر 71 برس تھی ان کا انتقال لاس اینجلس میں ان کے گھر پر ہوا۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1970 میں کیا تھا تاہم ان کی وجہ شہرت 1992میں بننے والی فلم”دی ہینڈ ہو راکس دی کریڈل“بنی۔ان کی بطور ہدایتکار فلم”ایل اے کانفیڈنشیل“بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔انھوں نے 2012میں اپنی آخری فلم”چیزنگ میوریکس“بنائی تھی۔

وقت اشاعت : 21/09/2016 - 13:58:46