فواد خان کے امن پسند پیغام پر شدت پسند ہندوستانی سیخ پاء

muhammad ali محمد علی جمعہ 7 اکتوبر 2016 19:52

فواد خان کے امن پسند پیغام پر شدت پسند ہندوستانی سیخ پاء

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) فواد خان کے امن پسند پیغام پر شدت پسند ہندوستانی سیخ پاء دکھائی دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مشہور پاکستانی اداکار فواد خان کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے وضاحت دی ہے کہ گزشتہ کچھ روز کے واقعات پر ان کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ فواد خان نے امن کے قیام کیلئے دعا بھی کی اور پاکستان اور بھارت کے عوام کے نام پیار و محبت سے رہنے کا پیغام بھی دیا۔

(جاری ہے)

تاہم فواد خان کا یہ امن پسند پیغام شدت پسند ہندوستانیوں کو ہضم نہیں ہو پا رہا۔ شدت پسند اور جنگی جنون میں مبتلا ہندوستانیوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد خان کے امن پسند پیغام کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کیخلاف دل بھر کے زہر اگلا ہے اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے۔ ہندوستانی شدت پسندوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اگر فواد خان اڑی حملے کی واضح الفاظ میں مذمت نہیں کرتے تو ان کے ہندوستان میں داخلے پر پابندی لگا دی جائے۔

وقت اشاعت : 07/10/2016 - 19:52:57

Rlated Stars :