زید خان اسٹنٹ کرنے کے چکر میں اسپتال کے بستر پر پہنچ گئے

بدھ 20 اگست 2008 14:20

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین20اگست2008 ) زید خان اسٹنٹ کرنے کے چکر میں اسپتال کے بستر پر پہنچ گئے۔فلم ’بلیو‘ کی تھائی لینڈ میں شوٹنگ کے دوران زید خان نے بیس فٹ کی اونچائی سے نیچے کار پر چھلانگ لگادی۔ اب کار پر پیروں کے بل کھڑے ہونے کی بجائے زید نے اپنا سر ہی ونڈ اسکرین سے ٹکرا دیا۔

(جاری ہے)

پھر کیا تھا ان کے سر سے خون بہنے لگا۔ زید ایمبولینس میں اسپتال پہنچ گئے جہاں ان کے سر میں ٹانکے لگے ۔زید آخر اتنا خطرہ مول لینے کی کیا ضرورت تھی؟ مانا کہ آپ اپنی اس فلم میں سنجے دت جیسے کامیاب اداکار اور ایکشن ہیرو اکشے کمار کی برابری کرنے کی کوشش میں ہیں لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ آپ اپنی جان پر کھیل جائیں۔

وقت اشاعت : 20/08/2008 - 14:20:06

Rlated Stars :