آنجہانی مائیکل جیکسن کی بہن گلوکارہ جینٹ جیکسن کا قبول اسلام کا اعلان

آئی ہارٹ ریڈیو میوزک فیسٹیول میں شرکت سے معذرت کرلی

پیر 10 اکتوبر 2016 20:00

آنجہانی مائیکل جیکسن کی بہن گلوکارہ جینٹ جیکسن کا قبول اسلام کا اعلان
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء)امریکی پاپ گلوکار آنجہانی مائیکل جیکسن کی بہن ہولی وڈ گلوکارہ جینٹ جیکسن نے اسلام قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ 49سالہ جینٹ جیکسن نے 2012ء میں40سالہ مسلمان ارب پتی وسام المنا سے شادی کی تھی جس سے وہ اتنی متاثر ہوئیں کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا اور نا زیبا ملبوسات زیب تن کرنا چھوڑ دئیے۔

(جاری ہے)

گلوکارہ جینٹ جیکسن نے اپنے مسلمان ہونے کے بارے میں کہا کہ انہوں نے اپنے فیملی ارکان کو بتایا جنھوں نے ان کے نئے انتخاب کا مکمل طور پر احترام کیا ٬ْ جینٹ جیکسن اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کیلئے کافی وقت صرف کرتی ہیں۔ دریں اثناء انہوں نے آئی ہارٹ ریڈیو میوزک فیسٹیول میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔اخبار ’’دی سن ‘‘ نے بتایا کہ جینٹ جیکسن نے یہاں تک کہ انشاء اللہ کہتے ہوئے اپنا ناقابل تسخیر میوزک ورلڈ ٹور شوز بھی ترک کردئیے ہیں۔ مزید برآں جینٹ جیکسن نے رواں ویک اینڈ پر ہونے والے آئی ہارٹ ریڈیو میوزک فیسٹیول میں شریک ہونے سے بھی انکار کر دیا ہے۔
وقت اشاعت : 10/10/2016 - 20:00:52