جوڑی ٹوبی میگیور اورجینیفر مائر کے درمیان علیحدگی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:01

جوڑی ٹوبی میگیور اورجینیفر مائر کے درمیان علیحدگی
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) ہالی وڈ کی ایک اور نامور جوڑی ٹوبی میگیور اورجینیفر مائر کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

(جاری ہے)

ٹوبی میگیور جن کو سپائیڈرمین کے کردار سے شہرت حاصل ہوئی ٬ نے 9 سال قبل جینیفرمائر سے شادی کی تھی٬ ان کے دو بچے 9 سالہ روبی اور 7 سالہ اوٹیس ہیں٬ تاہم 41 سالہ اداکار ٹوبی اور39 سالہ جیولری ڈیزائنر جینیفر نے کہا ہے کہ وہ بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر مزید ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہ سکتے البتہ اپنے بچوں کیلئے مل کر کام کریں گے۔ جینیفر خود تو اداکارہ نہیں ہیں لیکن ان کی ہالی وڈ کی اے لسٹ اداکارائوں جینیفر اینی سٹن٬ ایرن فوسٹر٬ سارہ فوسٹر٬ کیٹ ہڈسن اور نیکول رچی سے گہرے دوستانے ہیں۔

وقت اشاعت : 20/10/2016 - 14:01:28