گلوکارہ نیرہ نور نے 66 ویں سالگرہ منائی

لالی ووڈ کی معروف گلوکارہ نے فلم کیلئے سینکڑوں کامیاب گیت گائے ٬ نامور شعرا کے کلام کو خوبصورت انداز میں پیش کیا

جمعرات 3 نومبر 2016 14:07

گلوکارہ نیرہ نور نے 66 ویں سالگرہ منائی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2016ء) دھیمے سروں کی ملکہ نیرہ نور نے اپنی 66 ویں سالگرہ منائی۔ دھیمے لہجے کی مالک نیرہ نور پلے بیک سنگر غزل گائیک کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ نیرہ نور 1971 سے 2012 تک اپنی آواز کا جادو جگاتی رہیں۔

(جاری ہے)

نیرہ نور نے نامور شعرائ مرزا اسد اللہ غالب ٬ ناصر کاظمی ٬ ابن انشائ اور فیض احمد فیض وغیرہ کا کلام نہایت دلکش انداز سے گایا ٬ نیرہ نور نے پاکستانی فلموں کیلئے بھی سیکڑوں گانے گائے۔

ان کے مشہور گیتوں میں تیرا سایہ جہاں بھی ہو سجناں پلکیں بچھا دوں ٬ اے جذبہ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آجائے ٬ روٹھے ہو تم تم کو کیسے منائوں پیا ٬ مجھے دل سے نہ بھلانا چاہے روکے یہ زمانہ ٬ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ٬ بول ری گڑیا بول ذرا ٬ اے عشق ہمیں برباد نہ کر ٬ پھر ساون رت کی پون چلی تم یاد آئے ٬ جیسے شاہکار فن پارے شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 03/11/2016 - 14:07:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :