گوتمی اور کمال حسن کا تیرہ سال کا ساتھ اختتام پذیر

جمعرات 3 نومبر 2016 14:17

گوتمی اور کمال حسن کا تیرہ سال کا ساتھ اختتام پذیر
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2016ء)بھارتی مشہور اداکارہ گوتمی اور ایکٹر کمال حسن کید رمیان علیحدگی ہوگئی ہے اور یوں بالی ووڈ کے دو سپر اسٹار کی زندگی کے تیرہ سال کا سفر اختتام پذیر ہوا۔اس افسوسناک خبر کا انکشاف گوتمی نے اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔

(جاری ہے)

گوتمی نے انتہائی افسوس کے ساتھ لکھا ہے کہ انہیں اس دکھی اور افسوس ناک فیصلے تک پہنچنے میں دو سال لگے۔ یہ میری زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا۔ انکا کہنا تھا کہ کوئی بھی عورت ایسا نہیں کرنا چاہے گی لیکن میرے لیے یہ کرنا ناگزیر ہوگیا تھا۔48 سالہ گوتمی اور 61 سالہ کمال حسن نے ایک ساتھ تیرہ برس بیت دیئے۔ دونوں کو خری بار 2015 میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس کے بعد وہ الگ الگ ہی نظر آئے۔۔

وقت اشاعت : 03/11/2016 - 14:17:47