مانتا ہوں کہ اچھا جیمز بانڈ نہیں ہوں ِ،ڈینیل کریج

جمعہ 6 اکتوبر 2006 12:21

لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06اکتوبر2006) جیمز بانڈ سیریز فلموں کے نئے جیمز بانڈادا کار ڈینیل کریج نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اچھی شخصیت رکھنے والے جیمز بانڈ 007نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ڈینیل کریج نے ایک ٹی وی پروگرام میں بات چیت میں کہا کہ میں پہلے جیمز بانڈ ادا کار پیئرس بو سنان کی طرح خوش شکل نہیں ہوں ،نہ ہی میری ظاہری شخصیت متاثر کن ہے لیکن میں دنیا بھر میں موجود جیمز بانڈ کے کروڑوں پرستار وں کو مایوس نہیں کروں گا ۔میں اپنی فلم ،،کینورائیلی،، میں جان لگا کر جیمز بانڈ کا کردار ادا کر رہا ہوں ۔38سالہ ڈینیل کریج جیمز بانڈ سیریز کے چھٹے ہیرو ہیں ا س سے قبل ترتیب وارسین کونری ،جارج لیزن بائے ،روجرمود ،ٹیمو تھی ڈیلٹن اور پیئرس بورسن جیمز بانڈ فلموں کے ہیرو رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 06/10/2006 - 12:21:59