پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ’’ نوٹنکی فیملی ‘‘ کا نیا سپیل 20نومبر کو شروع ہو گا

پیر 7 نومبر 2016 13:37

پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ’’ نوٹنکی فیملی ‘‘ کا نیا سپیل 20نومبر کو شروع ہو گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ’’ نوٹنکی فیملی ‘‘ کا نیا سپیل 20نومبر کو شروع ہو گا ۔ بتایا گیا ہے کہ معروف رائٹر ڈاکٹر یونس بٹ کی لکھی ہوئی مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’’ نوٹنکی فیملی ‘‘ کا نیا سپیل 20نومبر کو پی ٹی وی لاہور میں ریکارڈ کیا جائے گا جس میں صوبیہ خان ٬ سلیم شیخ ٬ نواز انجم ٬ حسن مراد ٬ ثناء سمیت دیگر اداکار شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ ڈرامہ سیریل آن ائیر ہے جس کے پروڈیوسر آغا قیصر عباس ہیں ۔

وقت اشاعت : 07/11/2016 - 13:37:10

Rlated Stars :