چائے والے نے کیرئیر کا پہلا اشتہار حاصل کرلیا

جمعرات 10 نومبر 2016 12:48

چائے والے نے کیرئیر کا پہلا اشتہار حاصل کرلیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2016ء)اسلام آباد کا نیلی آنکھوں والاپٴْرکشش چائے والا ( ارشد خان) موٹر سائیکل کا اشتہار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

معروف موٹر سائیکل کمپنی نے ارشد خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں جس میں وہ ماڈلنگ کرتے نظر آرہے ہیں ،ان تصاویر نے ایک بار پھر دھوم مچادی ہے۔تصاویر میں ارشد کا بالکل نیا روپ نظر آرہا ہے جسے لوگ بیحد پسند کررہے ہیں،ارشد خان کو ایک کے بعد ایک ملنے والی آفرز سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ اب وہ دن دور نہیں جب شوبز انڈسٹری پر ‘چائے والے’کاراج ہوگا۔

وقت اشاعت : 10/11/2016 - 12:48:06