لیونارڈو ڈی کیپریو کی بے گھر افراد کی بحالی کے لیے کوشش

جمعہ 18 نومبر 2016 13:05

لیونارڈو ڈی کیپریو کی بے گھر افراد کی بحالی کے لیے کوشش
ایڈنبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2016ء) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے بے گھر افراد کی حالت زار اجاگر کرنے کے لیے ایک کیفے کا دورہ کیا اور وہاں ظہرانہ تناول کیا۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر ایڈنبرگ میں واقع ’ہوم‘ نامی یہ ریستوران جو اپنے اسکاٹش اور فرانسیسی کھانوں کے لیے مشہور ہے، اپنے منافع کو بے گھر افراد کی بحالی کے منصوبوں پر خرچ کرتا ہے۔لیو کی وہاں آمد بھی ریستوران کے مقصد کی حمایت کرنا اور دیگر افراد کو بے گھروں کی حالت زار کی طرف توجہ دلانے کی ایک کڑی تھی۔لیو کو دیکھتے ہی وہاں ان کے مداحوں کا ہجوم امڈ آیا جو ان سے ملنا اور ان کے ساتھ تصویر کھنچوانا چاہتے تھے۔

وقت اشاعت : 18/11/2016 - 13:05:40

Rlated Stars :