سانپوں سے بہت پیار ،بچپن سے سانپ پالنے کا شوق ہے ،رابی پیرزادہ

کمرے میں داخل ہوتے ہی اپنے سانپوں کو دیکھ کر میںبتا سکتی ہوں کہ وہ مجھے دیکھ کر خوش ہیں،انٹرویو

اتوار 27 نومبر 2016 13:40

سانپوں سے بہت پیار ،بچپن سے سانپ پالنے کا شوق ہے ،رابی پیرزادہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) پاکستان کیخوبرو اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ بچپن سے ہی انہیں سانپ پالنے کا شوق ہے ،میں جب بہت چھوٹی تھی تب سے ہی سانپوں سے پیار کرتی ہوں مگر میرے والدین اس خطرناک شوق کے حق میں نہیں تھے اور مجھے سانپوں کے بارے میں سوچنے سے بھی روکتے تھے ۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے مزید بتایا کہ والدین کے منع کرنے کے باوجود مجھے اس لمحے کا انتظار تھاکہ میں سانپوں کا شوق پورا کر سکوں ۔

میرے سانپ بھی مجھ سے پیار کرتے ہیں اوراب میں اپنے سانپوں سے اس بہت آشنا ہو چکی ہوں ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ کمرے میں داخل ہوتے ہی اپنے سانپوں کو دیکھ کر میںبتا سکتی ہوں کہ وہ مجھے دیکھ کر خوش ہیں ، میں ذاتی طور پرانکا خیال رکھنے کی پوری کوشش کر تی ہوںکیونکہ میرے سانپ صرف مجھ سے ہی آشنا ہیں ۔

(جاری ہے)

رابی پیرزادہ نے مزید بتایا کہ انکے کمرے میں کوبرا بھی موجود ہے ۔

رابی نے انکشاف کیا کہ انکے سانپوں نے آج تک انہیں نہیں کاٹا ۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ سانپوں سے محبت کی وجہ سے وہ انہیں کسی دکاندارسے نہیں خریدتی بلکہ ماہرین کی ٹیم کے ساتھ پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود جنگلوں سے طرح طرح کے سانپ پکڑنے کی کوشش کرتی ہوں جبکہ میں نے سانپوں کے کاٹنے سے بچا کیلئے ایک خصوصی سوٹ بھی تیار کرا رکھا ہے ۔ انہوںنے لوگوں کو بھی سانپ پالنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ سانپوں کیساتھ محبت سے پیش آئیں گے تو وہ بھی انسانوں سے محبت کریں گے ۔

وقت اشاعت : 27/11/2016 - 13:40:14