چینی باکس آفس فروخت 1 ارب یوآن سے بڑھ کر 40 ارب پر پہنچ گئی

رواں سال باکس آفس فروخت 6.8ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع،چینی فلم واچ ڈاگ

پیر 28 نومبر 2016 13:35

چینی باکس آفس فروخت 1 ارب یوآن سے بڑھ کر 40 ارب پر  پہنچ گئی
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) چین کی باکس آفس فروخت گزشتہ ایک دہائی میں1 ارب یوآن سے بڑھ کر 40 ارب یوآن پر پہنچ گئی، 2016 باکس آفسفروخت 6.8ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔پریس شاعت، ریڈیو، فلم اور ٹیلی ویڑن کے ریاستی انتظامیہ کے مطابق دنیا کی دوسری بڑی فلم مارکیٹ میں باکس آفس کی فروخت 2003ء کے بعد سے ہر سال 35 فیصد سالانہ کے حساب سے بڑھ رہی ہے اور 2015 ء میںیہ اضافہ 48.7 فیصد ہوا۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چینی فلم واچ ڈاگ نے کہا اگرچہ اس سال چینی کرنسی کی فرسودگی کی وجہ سے یہ اضافہ قدرے 35 فیصد سے کم ہو جائے گا، فلم مارکیٹ میںپھر بھی مضبوط اضافہ دیکھیں گے۔ملک کی فلم پیداوار عالمی مارکیٹ میں تیسرے نمبر پر ہے۔آن لائن ویڈیو سائٹس پر فلم کے حقوق کی فروخت رینکنگ میں 560 ملین ڈالر ہے اور یہ فروخت 2016ء کے آخر تک 700 سے زیادہ کی توقع ہے۔چین کی باکس آفس کی فروخت گزشتہ ایک دہائی میں1 ارب یوآن سے بڑھ کر 40 ارب یوآن پر پہنچ گئی ہے ۔ فلم انڈسری کے اندازے کے مطابق 2020ء باکس آفس کی فروخت 100بلین یوآن تک پہنچنے کی توقع کی جا سکتی ہے ۔
وقت اشاعت : 28/11/2016 - 13:35:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :