انٹر کالجیٹ سائیکلنگ چیمپین شپ ، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز جی ٹین فور نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

منگل 29 نومبر 2016 21:58

انٹر کالجیٹ سائیکلنگ چیمپین شپ ، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز جی ٹین فور نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر کالجیٹ سائیکلنگ چیمپین شپ میں اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز جی ٹین فور نے ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ فیڈرل بورڈ کی ڈائریکٹریس سپورٹس فوزیہ معروف کے مطابق پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی ایک روزہ چیمپین شپ میں وفاقی تعلیمی بورڈ سے ملحق 10تعلیمی اداروں کے سائیکلسٹ نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

چار راونڈز پر مشتمل ایونٹ میں اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز جی ٹین فور کی ماریہ رباب ، مہوش گل، عائشہ رشید اور حفضہ بشیر نے 5.43منٹ میں مجموعی فاصلہ مکمل کرتے ہوئے ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، چیمپین شپ اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز آئی ایٹ تھری دوسرے اور آئی ایم سی جی ایف ٹین ٹو تیسرے نمبر پر رہا ۔ چیمپین شپ میں اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز جی ٹین فور کی حفضہ بشیر کو بہترین سائیکلسٹ قرار دیا گیا ۔
وقت اشاعت : 29/11/2016 - 21:58:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :