پشاور ڈویژن آزادی سائیکل ریس عادل خان نے جیت لی

جمعہ 12 اگست 2022 20:04

پشاور ڈویژن آزادی سائیکل ریس عادل خان نے جیت لی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پشاور ڈویژن آزادی سائیکل ریس عادل خان نے جیت لی نبی الله نے دوسری اور وحید نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، ممبر صوبائی اسمبلی اصف خان نے کھلاڑیوں میں میڈلز ، ٹرافی ، سرٹیفکٰٹس اور کیش انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد ، ٹیکنیکل آفیشلز سابق سیکرٹری تیفور زرین، احدمرتضیٰ، اویس یوسفزئی،محسن اور فرمان سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی پاکستان کے مناسبت سے صوبے کے تمام ڈویژن میں سائیکلنگ کے ایونٹس منعقد کرائے جارہے ہیں ، جس میں گزشتہ روز پشاور ڈویژن کے سائیکل ریس نادرن بائے پاس پر منعقد ہوئے جس میں پشاور ڈویژن کے 38 سائیکلسٹ نے حصہ لیا ، باضابطہ افتتاح صوبائی ایسوسی ایشن کے صدر نثا راحمد نے کیا نتائج کے مطابق عادل خان نے 21 منٹ چھ سکنڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، نبی الله نے 21 منٹ 7 سکنڈ کے ساتھ دوسری وحید نے 21 منٹ 8 سکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی ، اختتامی تقریب کے موقع پر ممبرصوبائی اسمبلی اصف خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 20:04:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :