رباب ہاشم کی لاک ڈاؤن میں فٹ رہنے کیلئے نئی دلچسپی

سائیکلنگ میرے لیے ایک حیرت انگیز اور پرلطف تجربہ ہے ‘میں نے سائیکلنگ کا آغاز کر دیا ہے

بدھ 10 جون 2020 12:40

رباب ہاشم کی لاک ڈاؤن میں فٹ رہنے کیلئے نئی دلچسپی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2020ء) اداکارہ رباب ہاشم نے لاک ڈاؤن میں فٹ رہنے کیلئے نئی دلچسپی اختیار کرلی۔ رباب ہاشم نے صحت مند اور فٹ رہنے کیلئے سائیکلنگ کا انتخاب کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ رباب نے بتایا کہ سائیکلنگ ان کیلئے ایک حیرت انگیز اور پرلطف تجربہ ہے۔

(جاری ہے)

رباب نے کہا کہ ان کے بھائی تقریباً دو ماہ سے ان کو اپنے ساتھ سائیکلنگ پر جانے کیلئے زور دے رہے تھے لیکن آخرکار انہوں نے سائیکلنگ کا آغاز کر دیا اور اس کو بہت انجوائے کر رہی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کو سائیکلنگ دیر سے شروع کرنے پر افسوس ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خود کو فعال رکھنے کیلئے نہایت زبردست ہے۔ واضح رہے کہ کورونا لاک ڈاون کے دوران بہت سی اداکاراوں نے فٹ رہنے کیلئے گھروں پر ہی ورزش کا اہتمام کیا ہے اور وہ اپنے فینز کو بھی ایکٹو رہنے کیلئے یہی مشورہ دے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 10/06/2020 - 12:40:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :