حلیمہ عدن کا منفرد انداز، سکارف پہن کر مقابلہ حسن میں شرکت

امید کرتی ہیں کہ ان کی شرکت سے مسلمان خواتین کو اپنی شناخت کے حوالے سے اعتماد ملے گا، حلیمہ

بدھ 30 نومبر 2016 16:24

حلیمہ عدن کا منفرد انداز، سکارف پہن کر مقابلہ حسن میں شرکت
منی سوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2016ء) امریکی ریاست منی سوٹا کی حلیمہ عدن نے منفرد انداز اپناتے ہوئے سکارف پہن کر مقابلہ حسن میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

منی سوٹا میں ہوئے مقابلہ حسن میں شریک صومالی حسینہ انیس سالہ حلیمہ عدن مکمل لباس اور حجاب پہن کر امریکی مقابلہ حسن میں شرکت کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔حلیمہ عدن ٹاپ ففٹین میں پہنچیں، اس مقابلہ حسن کی فاتح منیاپولس کی رہائشی میرڈتھ گولڈ رہیں۔حلیمہ کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ ان کی شرکت سے مسلمان خواتین کو اپنی شناخت کے حوالے سے اعتماد ملے گا۔۔

وقت اشاعت : 30/11/2016 - 16:24:33