الیکٹرانک میڈیا کے نیوز کاسٹرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے ”براڈ کاسٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ‘،کا قیام ‘عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

منگل 10 اکتوبر 2006 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2006ء) الیکٹرانک میڈیا کے نیوز کاسٹرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایک نمائندہ تنظیم براڈ کاسٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آگیا ہے اور اس کے عہدیداروں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت ایرج حیدر رضوی چیئرمین،یاسمین سلیم وائس چیئرپرسن،شاہد امین سیکرٹری جنرل،شکیل اختر چیف ایڈوائزر ،درشہوار جوائنٹ سیکرٹری،ظفر اقبال راٹھور پریس سیکرٹری،راؤ طارق جمیل سیکرٹری مالیات،رضوان ہاشمی سیکرٹری کوآرڈینیشن،شامل ہیں ایسوسی ایشن کے چھ مشیر بھی مقر رکئے گئے ہیں جن میں نرگس رشید،مدثرہ اطہر،ایم ظہیر الدین،انیلا قریشی،شہناز حسین،رخسانہ مسرت شامل ہیں جبکہ عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب کے بعد افتتاحی اجلاس ہوا جس میں تنظیم کے مقاصد میں اس کے ارکان کے درمیان پیشہ وارانہ رابطوں کو فروغ دینے کے ساتھ ان کی فلاح و بہبود کے لئے اجتماعی اقدام کرنا ہے اور کسی بھی حادثاتی صورت میں رکن کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

براڈ کاسٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ارکان کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات پر بھی غور کیا گیا جس میں ارکان کو مختلف مقامات پر رعایات اور خصوصی پیکجز کی فراہمی براڈ کاسٹنگ شعبہ سے وابستہ دیگر افراد میں سے سال کی بہترین شخصیات کیلئے ووٹ کا حق دینے تنظیم کے ارکان کی سالانہ ڈائریکٹری کی اشاعت اور تنظیم کا باقاعدہ نیوز لیٹر جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ ایسوسی ایشن کے تمام ارکان کے اعزاز میں عید الفطر کے بعد عید ملن پارٹی منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 10/10/2006 - 16:34:11

Rlated Stars :