اسٹیج اداکارہ جیابٹ کے ساتھ فراڈ ،سگی بہن اور بہنوئی گاڑی ،لاکھوں روپے نقدی لے کر فرار

منگل 13 دسمبر 2016 23:03

اسٹیج اداکارہ جیابٹ کے ساتھ فراڈ ،سگی بہن اور بہنوئی گاڑی ،لاکھوں روپے نقدی لے کر فرار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) اسٹیج اداکارہ جیابٹ کے ساتھ فراڈ ہو گیا ،سگی بہن اور بہنوئی گاڑی اور لاکھوں روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیج اداکارہ جیابٹ کے ساتھ سگی بہن اور بہنوئی فراڈ کر گئے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جیا بٹ نے کہا کہ بہنوئی کو نئی گاڑی لینے کے لئے 16لاکھ روپے لیے جو اس نے اپنے نام سے نکلوالی ،چند روز قبل ہمشیرہ کو 24لاکھ روپے کی رقم امانت کے طورپر رکھوائی تھی،بہن اور بہنوئی میری گاڑی اور 24لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ دونوں گزشتہ 2روز سے غائب ہیں ،موبائل فون بھی بند جا رہے ہیں،بہن اور بہنوئی کے خلاف بہت جلد فراڈ کامقدمہ درج کرائوں گی۔

وقت اشاعت : 13/12/2016 - 23:03:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :