انوشکانے ویرات کوہلی پر اکشے کمار کو ترجیح دے دی

اکشے کمار بالی ووڈ میں سب سے زیادہ خوبصورت مرد ہیں اوران پرسب ہی کچھ اچھا لگتا ہے یہ بھارت کے جارج کلونی ہیں ، انوشکا

جمعرات 15 دسمبر 2016 23:27

انوشکانے ویرات کوہلی پر اکشے کمار کو ترجیح دے دی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2016ء) بالی ووڈ انڈسٹری میں کنگ خان کے ہمراہ اپنے کرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ انوشکا شرما اپنے خیالات اور ان کے اظہارمیں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹتیں اوراس باربھی انہوں نے خوبصورت مرد کے سوال پر اپنے قریبی دوست ویرات کوہلی کا نام لینا ہی گوارہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹرویرات کوہلی اوراداکارہ انوشکا شرما کی قریبی اورگہری دوستی کے چرچوں سے کون واقف نہیں، تفریح مقام ہویا کوئی پارٹی یا ہوبھی کرکٹ میچ دونوں ہی اکثر ایک ساتھ نظر آتے ہیں جب کہ دونوں کئی باربرملا اپنی گہری دوستی کا اظہاربھی کرچکے ہیں۔

انٹرویو کے دوران جب انوشکا سے خوبصورت ترین مرد کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے اپنے گہرے دوست ویرات کا نام لینا ہی گوارہ نہ کیا اوربغیر کسی ہچکچاہٹ کے بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہوراداکاراکشے کمارکا نام لیا۔انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ اکشے کمار بالی ووڈ میں سب سے زیادہ خوبصورت مرد ہیں اوران پرسب ہی کچھ اچھا لگتا ہے جب کہ اداکارہ نے اکشے کمار کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہیں بھارت کا ‘‘جارج کلونی’’ بھی قراردیا۔۔
وقت اشاعت : 15/12/2016 - 23:27:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :