شاہدہ منی کا نئے سال میں مداحوں کیلئے میوزک البم ریلیز کرنے کا اعلان

آنے والے سال میں ملکی سلامتی اور پاکستان فلم انڈسٹری کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں :نامور گلوکارہ کی گفتگو

پیر 19 دسمبر 2016 16:27

شاہدہ منی کا نئے سال میں مداحوں کیلئے میوزک البم ریلیز کرنے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2016ء) پرائیڈآ ف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ نئے سال کی آمد آمد ہے ، ملکی سلامتی اور شوبز انڈسٹری کی ترقی کے لئے دعاگو ہوں۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ رواں برس بچھڑنے والوں کا بہت غم ہے ، خدا انہیں جوار رحمت میں جگہ دے۔ میری دعا ہے کہ آنے والا سال مسلم امہ اور پاکستانیوں کے لئے خوشیاں لائے۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف نے اپنی صلاحیتوں سے جس طرح پوری دنیا میں ملک کا وقار بلند کیا توقع ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی دہشت گردی کے خلاف ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ شاہدہ منی نے بتایا کہ میں نئے سال میں اپنے مداحوں کو نئے گیتوں کا تحفہ پیش کروں گی جن پر کام شروع کر دیا ہے۔ میں نے چند روز قبل لاہور پریس کلب کی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا جہاں سینکڑوں کی تعداد میں شائقین نے میری پرفارمنس کو سراہا اور عزت افزائی کی۔
وقت اشاعت : 19/12/2016 - 16:27:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :