بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے اپنی 64ویں سالگرہ منائی

بدھ 11 اکتوبر 2006 13:33

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11اکتوبر2006) بھارت کے سپر سٹار امیتابھ بچن نے اپنی 64ویں سالگرہ منائی اور اس سال انکی دو فلموں کو ریمیک کیا جا رہا ہے ۔جو شاید انکی سالگرہ کا سب سے بڑا تحفہ ہیں ۔11اکتوبر 1942ء کو ای جی اور ہری ویش رائش شیری واشف کے ہاں امیت شیری واشف نے جنم لیا اداکاری کے قابل ہوئے تو بالی ووڈ کا رخ کیا اور اپنے باپ کا لقب بچن اپنایا ۔

(جاری ہے)

ابتدائی ناکامیوں کے بعد امیتابھ بچن 1973ء میں فلم زنجیر سے سپر سٹار بن گئے اور 33سال بعد بھی انکی شہرت میں کمی نہیں آئی۔1975ء کے فلم شعلے میں امیتابھ بچن نے جے دیف کے رول کو امر کر دیا ۔مگر امیتابھ بچن کی خواہش تھی کہ وہ ڈاکوگبر سنگھ بنے اس خواہش کو ڈائریکٹر رام گوپال ورما نے اس سال پورا کیا اور امیتابھ بچن کو فلم شعلے کے ریمیک میں گبر سنگھ کے رول میں کاسٹ کیا ۔دوسری طرف ڈائریکٹر فرحان اختر ہیں جنہوں نے امیتابھ بچن کے فلم داؤن کا ریمیک تیار کیا ہے جو 20اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 11/10/2006 - 13:33:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :