حقیقی واقعات پر مبنی ہالی وڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی بائیو گرافیکل ایکشن فلم’دی لوسٹ سٹی آف زی‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری

ہفتہ 24 دسمبر 2016 12:04

لا س اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء)حقیقی واقعات پر مبنی ہالی وڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی بائیو گرافیکل ایکشن فلم’دی لوسٹ سٹی آف زی‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکارجیمز گرے کی یہ سنسنی خیز فلم امریکی جرنلسٹ ڈیوڈ گرین کے ناول سے ماخوذ ہے جس کی کہانی1920ئ کی دہائی میں رونما ہونے والے ایسے واقعات کے گِرد گھوم رہی ہے جس میں پر اسرار تاریخی شہر کی کھوج لگاتے ہوئے ایمزون کے گھنے جنگلات میں برطانوی کرنل لاپتہ ہو جاتا ہے،اس کرنل کی تلاش کیلئے بعد ازاں ایک ٹیم روانہ کی جاتی ہے جو حیرت انگیزصورتحال کا سامنا کرتے ہوئے مشکل حالات سے دوچار ہو جاتے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/12/2016 - 12:04:55