اداکارہ عذرا آفتاب کی فنی زندگی کے 30برس مکمل ، خدا نے مجھے بہت عزت اور احترام سے نوازا ہے

منگل 3 جنوری 2017 12:48

اداکارہ عذرا آفتاب کی فنی زندگی کے 30برس مکمل ، خدا نے مجھے بہت عزت اور احترام سے نوازا ہے
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء)ٹی وی کی سینئر اداکارہ عذرا آفتاب فنی زندگی کے 30برس مکمل کر چکی ہیں۔وہ ان دنوں پرائیویٹ پروڈکشن کے تحت نئے ٹی وی ڈرامہ سیریل پنجرہ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔عذرا آفتاب نے خصوصی ملاقات میں بتایا کہ میں نے فنی کیئرئر کوئٹہ شہر سے شروع کیا تھا۔یہ وہ دور تھا جب کوئٹہ میں پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر لڑکیوں کا کام کرنا بہت معیوب سمجھا جاتا تھا۔

مگر مجھے میرے شوہر آفتاب جو پی ٹی وی کوئٹہ پر بطور ڈایزائنر نوکری کرتے تھے انہوں نے میرا بھر پور ساتھ دیا۔انہوںنے بتایا کہ مجھے پی ٹی وی کے ڈراموں میں کام کرتے ہوئے اکثر مقامی پٹھانوں کی طرف سے دھمکیاں ملتی تھیں اور کہا جاتا کہ اگر تم باز نہ آئیں تمہیں قتل کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مگر میں نے اداکاری کرتے ہوئے شوہر کے اعتماد اور کردار کی پختگی کا خیال رکھا۔

اسی لیے پھر طویل عرصے کے بعد کوئٹہ کے عوام نے مجھے کوئٹہ کی ماں کا خطاب دیا۔اب مجھے گزشتہ برس لائف ایچیومنٹ ایوارڈ ملا جو اگرچہ بیماری کی وجہ سے کوئٹہ لینے نہ جا سکی مگر مجھے ایوارڈ گھر بھجوادیا گیا۔مجھے یہ ایوارڈ پا کر بہت خوشی ہوئی۔ایک سوال کے جواب میں عذرا آفتاب نے کہا کہ میری تمام لڑکیوں سے یہ کہنا ہے کہ وہ جس شعبے میں بھی کام کریں نیک نیتی محنت اور ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں وہ ضرور کامیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ خدا نے مجھے بہت عزت اور احترام سے نوازا ہے اور ہر دم اس کی شکر گزار رہتی ہوں۔
وقت اشاعت : 03/01/2017 - 12:48:21

Rlated Stars :