زیبا بختیار نے اپنی سدا بہار جوانی اور فٹنس کا راز افشاں کر دیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 13:11

زیبا بختیار نے اپنی سدا بہار جوانی اور فٹنس کا راز افشاں کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے اپنی سدا بہار جوانی اور فٹنس کا راز افشاں کر دیا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں کوئی میڈیسن اور مغربی نسکے استعمال نہیں کرتی ، قرآن میں جن چیزوں کا ذکر ہے ان کا استعمال لازمی کرنا چاہیے کیونکہ اس میں شفاء ہی شفاء ہے اور دوسری اہم بات کہ میں ہمیشہ حسد اور بغص سے دور رہتی ہوں ۔

(جاری ہے)

زیبا بختیار نے کہا کہ میرا فلسفہ ہے کہ محبتیں لیں اور تقسیم کرتے جائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے کم غصہ آتا ہے مگر جب آتا ہے تو انتہائی شدت کے ساتھ آتا ہے ۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے کوکنگ کرنا اچھا لگتا ہے ، خاص طور پر کوکنگ اور پیزا اچھا بنا لیتی ہوں ۔
وقت اشاعت : 21/01/2017 - 13:11:47

Rlated Stars :