سلم ڈاگ ملینئر، بزنس میں کئی فلموں سے پیچھے

بدھ 4 فروری 2009 13:48

ہالی وڈ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 04فروری2009 ) آسکر کے دس شعبوں میں نامزد ہونے والی فلم سلم ڈوگ ملینئر بزنس کے شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ ڈینی بوائل کے لئے یہ یقینا لمحہ فکریہ ہوگا کہ دنیائے فن میں تہلکہ مچانے والی ان کی فلم سلم ڈاگ ملینئر تجارتی دوڑ میں سستی کا شکار ہے۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق فلم نے ابھی تک صرف 76 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے اور فہرست میں 6 نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ کھڑکی توڑ رش انہی فارمولا فلموں پر نظر آرہا ہے جو عام موضوعات پر بنائی جارہ ہیں۔ان میں پہلے نمبر پر 247لاکھ کا بزنس کرنے والی فلم ٹیکن ہے۔ جس کی کہانی سی آئی اے کے ایک سابق جاسوس کے گرد گھومتی ہے جو اپنی 17سالہ مغوی بیٹی کو بچاتا ہے۔ فلم کو رابرٹ مارک کیمین نے لکھا ہے جبکہ اس کی ہدایات کاری پیری مورل نے کی ہے ۔ خاص خاص اداکاروں میں لیام نیسن، میگی گریس اور فیمکی جینسین شامل ہیں دیگر فلموں میں کامیڈی فلم مال کوپ اور فیملی فلم ہوٹل فور ڈوگس بھی سلم ڈاگ ملینئر سے آگے ہیں۔
وقت اشاعت : 04/02/2009 - 13:48:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :