وقار ذکاء کو تشدد کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ حقائق سامنے آگئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 جنوری 2017 19:13

وقار ذکاء کو تشدد کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ حقائق سامنے آگئے

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جنوری 2017ء) وقار ذکاء کو تشدد کو نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے حقائق سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی میزبان وقار ذکاء کو گزشتہ رات کچھ افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا تھا۔ وقار ذکاء کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔

(جاری ہے)

اب ذرائع کی جانب سے اس تمام واقعے کے اصل حقائق کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وقار ذکاء سوشل میڈیا ایپ سنیپ چیٹ پر ایک لڑکی کو مبینہ طور پر بدنام کر رہے تھے۔ وقار ذکاء نے مذکورہ لڑکی کے شوہر تک سے رابطہ کرلیا اور اسے اس کی اہلیہ کیخلاف بھڑکایا۔ وقار ذکاء نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ لڑکی کے کئی لڑکوں سے تعلقات ہیں اور وہ انہیں استعمال کر رہی ہے۔ اسی تمام صورتحال کے بعد گزشتہ روز وقار ذکاء کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

وقت اشاعت : 28/01/2017 - 19:13:22

Rlated Stars :