’’اے دل ہے مشکل‘‘ کو پاکستان میں نمائش کیلیے این او سی جاری

بدھ 1 فروری 2017 22:19

’’اے دل ہے مشکل‘‘ کو پاکستان میں نمائش کیلیے این او سی جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2017ء) بالی ووڈ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ ریلیز سے قبل ہی پاکستانی اداکار فواد خان کے کام کرنے کے باعث ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوگئی تھی لیکن فلم مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کی گئی اور اب پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پرسے پابندی ہٹنے کے بعد اس فلم کو ملک میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی بھارت میں ریلیز پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدید درعمل سامنے آیا تھا، جس پر بھارتی فلم پروڈیوسرز نے اپنی آئندہ فلموں میں پاکستانی اداکاروں اور تکنیکی ماہرین کو کام نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ بھارتی ٹی وی چینلز پر پاکستانی ڈرامے نشر کرنا بھی بند کردیئے گئے۔ اسی احتجاج کے بعد پاکستان میں سینما مالکان نے بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کردیا تھا تاہم حکومت کی جانب سے پابندی اٹھنے کے بعد اب ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی مشکل بھی آسان ہوگئی ہے اور اسے ملک بھر میں نمائش کے لیے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔۔
وقت اشاعت : 01/02/2017 - 22:19:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :