راحت فتح علی خان کو برٹش ایشین ٹرسٹ کا سفیر منتخب کردیا گیا ،ْاعلان شہزادہ چارلس نے کیا

پیر 6 فروری 2017 19:08

راحت فتح علی خان کو برٹش ایشین ٹرسٹ کا سفیر منتخب کردیا گیا ،ْاعلان شہزادہ چارلس نے کیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2017ء)راحت فتح علی خان کو برٹش ایشین ٹرسٹ کا سفیر منتخب کردیا گیا ہے، جس کا اعلان برطانیہ کے شہزادہ چارلس نے کیا۔اس بات کا اعلان ٹرسٹ کے صدر شہزادہ چارلس نے لندن کے گلڈ ہال میں منعقد کیے گئے ٹرسٹ کے چوتھے سالانہ ڈنر کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ یہ ٹرسٹ 2007 میں شہزادہ چارلس نے قائم کیا تھا، جس کا مقصد جنوبی ایشیا سے غربت کا خاتمہ کرنا ہے۔راحت فتح علی خان نے اس سالانہ ڈنر کے دوران پرفارم بھی کیا، جن کا ساتھ برطانوی ڈی جے شاہد خان نے دیا۔معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اس اعزاز کو حاصل کرنے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا اور امید دلائی کے وہ اپنی جانب سے کمیونٹی میں کچھ بہتری لاسکیں گے۔

وقت اشاعت : 06/02/2017 - 19:08:32