قرآن پاک کی تلاوت سنتے ہوئے سکون ملتا ہے، لنڈ سے لوہن

منگل 7 فروری 2017 12:57

قرآن پاک کی تلاوت سنتے ہوئے سکون ملتا ہے، لنڈ سے لوہن
کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) ہالی وڈ ادکارہ لنڈ سے لوہن نے کہا ہے کہ وہ قرآن پاک کا مطالعہ کررہی ہیں۔ قرآن کو پڑھتے ہوئے ان کو تسکین حاصل ہوتی ہے تاہم انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا۔ کویت میں ایک ٹاک شو میں شریک لنڈ سے لوہن جوہالی وڈ میں اپنی حرکات کی وجہ سے متنازع اداکارہ کہلائی جاتی ہے نے ٹاک شو میں برملا کہا کہ اس نے اسلام قبول نہیں کیا لیکن وہ قرآن پاک کا مطالعہ کررہی ہیں جس کی وجہ سے اس کے مطالعہ سے اسے تسکین اور تحفظ کا احساس ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میری ہر گز یہ نیت نہ تھی کہ میں کسی ایسی مذہبی کتاب کو پڑھنے لگی ہوں جو مجھے مذہب تبدیل کرنے کا کہے لیکن امریکیوں کو یہ پسند نہیں آیا وہ مجھے برا بھلا کہنے لگ گئے۔

(جاری ہے)

30 سالہ لنڈ سے نے کہا کہ اس نے قرآن پاک کے 15 صفحے انگریزی ترجمے والے پڑھے ہیں اور اکثر کوشش کرتی ہے کہ ان کو عربی میں بھی پڑھ سکے اور بعض دفعہ اپنے موبائل فون پر ایک ایپ کے ذریعے اس کی تلاوت سنتی ہوں جس پر پروگرام کے میزبان نے پوچھا کہ جب آپ تلاوت سنتی ہیں تو آپ کو کچھ خاص محسوس ہوتا ہے تو لنڈ سے نے کہا جی ہاں سکون ملتا ہے۔

لنڈ سے کو حال ہی میں استنبول میں حجاب پہنے بھی دیکھا گیا جس بارے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ وہ اسلامی طرز زندگی کا تجربہ کرتے ہوئے روزہ تک رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کویت میں اپنے ایک دوست کے ساتھ انہوں نے تین روزے رکھے ہیں اور مجھے بڑا اچھا لگا کہ میرے لئے یہ خاصا دشوار تھا۔
وقت اشاعت : 07/02/2017 - 12:57:21

Rlated Stars :