برطانوی اداکارہ نتاشا رچرڈسن ا سکیئنگ کے دوران حادثے میں ہلاک

جمعرات 19 مارچ 2009 16:04

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ ۔2009ء) برطانوی اداکارہ نتاشا رچرڈسن کینیڈا میں ا سکیئنگ کرتے ہوئے ایک حادثے کا شکار ہونے کے بعد نیو یارک کے ایک ہسپتال میں دم توڑ گئی ہیں۔ پینتالیس سالہ نتاشا رچرڈسن پیر کو کینیڈا کے ماؤنٹ ٹریمبلانٹ ریسورٹ میں اسکیئنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئی تھیں۔ تاہم اس وقت کسی کو بھی یہ پتہ نہیں چلا کہ انہیں گہری چوٹ آئی ہے۔

لیکن ایک گھنٹے کے بعد ان کی حالت خراب ہونے لگی۔ بعد میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ ان کے زخم تشویشناک ہیں۔

(جاری ہے)

نتاشا معروف اداکار لیام نیسن کی اہلیہ اور اداکارہ ونیسا ریڈگریو کی بیٹی تھیں۔ نتاشا نے فلم اور ٹی وی میں کام کیا لیکن ان کو زیادہ شہرت اسٹیج سے ملی۔نتاشا گیارہ مئی انیس سو تریسٹھ کو اداکارہ ونیسا ریڈگریو اور ہدایت کار ٹونی رچرڈسن کے ہاں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے چار سال کی عمر میں پہلی فلم میں کام کیا۔ وہ فلم ’دی چارج آف دی لائٹ بریگیڈ‘ تھی جس میں ان کی والدہ ونیسا اور انکل کورن ریڈگریو کام کر رہے تھے۔ لیام نیسن کے پبلسٹی کرنے والے(عوامی رابطہ افسر) ایلن نیروب نے بتایا کہ لیام نیسن، ان کے بیٹے اور سارا خاندان نتاشا کی افسوسناک موت کی وجہ سے انتہائی صدمے میں ہے۔
وقت اشاعت : 19/03/2009 - 16:04:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :