آسکر ایوارڈ میں اوم پوری کی خدمات کا اعتراف بالی ووڈ کے منہ پر طمانچہ

بالی ووڈ کی تقاریب میں اوم پوری کا تذکرہ نہ کرنے پر نوازالدین صدیقی کی بھی اپنی فلم انڈسٹری پر شدید تنقید

بدھ 1 مارچ 2017 11:43

آسکر ایوارڈ میں اوم پوری کی خدمات کا اعتراف بالی ووڈ کے منہ پر طمانچہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ شو میں بھارت کے آنجہانی اداکار اوم پوری کی فنی خدمات کا اعتراف کیا گیا جسے بھارتی فلم انڈسٹری کے منہ پر طمانچہ قرار دیا جارہا ہے کیونکہ بھارتیوں نے اپنی کسی تقریب میں اوم پوری کا کوئی ذکر تک نہ کیا۔لاس اینجلس میں ہونے والے 89 ویں آسکر ایوارڈز شو میں بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار اوم پوری کے لیے ایک خصوصی وقت مقرر کیا گیا جس میں ان کی فنی خدمات کا اعتراف کیا گیا جس پر اوم پوری کے خاندان والوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’ اوم پوری نے مسلسل 25 سال نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری بلکہ ہالی ووڈ اور برٹش فلم انڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا جس پر موشن پکچرز اکیڈمی نے ان کی خدمات کو سراہا ہم ان کے مشکور ہیں‘‘۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بالی ووڈ کے وراسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنی ہی فلم انڈسٹری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اوم پوری کی خدمات کو نہ سراہنے کو انتہائی افسوسناک اور شرمناک قرار دیا ہے۔ نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوس اور شرمناک بات ہے کہ ہالی ووڈ میں اوم پوری کی خدمات کو سراہنے کے لیے ایک خصوصی وقت مقرر کیا گیا لیکن بالی ووڈ کی کسی تقریب میں ان کا تذکرہ تک نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ اوم پوری اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے جن کی موت کا سبب دل کے دورے کو قرار دیا گیا تھا لیکن پوسٹ مارٹم کے بعد تحقیقات نے نیا موڑ لے لیا تھا تاہم کیس اب تک مکمل طور پر حل نہیں ہوسکا ہے۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 11:43:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :