اسد اپنی زندگی بھی وینا ملک کے خرچے پر گزار رہا تھا، وینا پر تشدد بھی کرتا تھا: وینا ملک کے وکیل کے الزامات

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 مارچ 2017 19:42

اسد اپنی زندگی بھی وینا ملک کے خرچے پر گزار رہا تھا، وینا پر تشدد بھی کرتا تھا: وینا ملک کے وکیل کے الزامات
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ2017ء) وینا ملک کے وکیل نے الزامات عائد کیے ہیں کہ اسد خٹک اپنی اہلیہ پر تشدد کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وینا ملک کے وکیل کی جانب سے اداکارہ کے شوہر اسد خٹک پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وینا ملک کے وکیل کا کہنا ہے کہ اسد خٹک اپنی اہلیہ کے خرچے پر زندگی گزار رہا تھا۔ اسد نے وینا کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان کیا اور تشدد کرنے سے بھی گریز نہیں کیا۔ وینا ملک کو اسد کی وجہ سے نفسیاتی دباؤ کا سامنا رہا۔ وینا نے اپنے والدین کے ذریعے اسد کو اپنا رویہ تبدیل کرنے کا کہا تاہم اسد نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا۔ اس صورتحال کے باعث ہی وینا نے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔

وقت اشاعت : 11/03/2017 - 19:42:56

Rlated Stars :