نامور اداکارہ سجل علی کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں

جمعہ 17 مارچ 2017 21:21

نامور اداکارہ سجل علی کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء) نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ تفصیلات کے مطابق نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی کی والدہ راحت آپا انتقال کرگئیں۔

(جاری ہے)

سجل علی کی والدہ گزشتہ کئی ماہ سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھیں اور ان کا علاج جاری تھا۔ گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئیں۔سجل علی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ساتھ تصویر شئیر کی تھی جس میں انہوں نے مداحوں سے والدہ کے لیے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔۔

وقت اشاعت : 17/03/2017 - 21:21:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :