ڈرامہ سیریل ”ذرا سی زندگی “کا پرومو ریکارڈ کر لیا گیا

ہفتہ 2 مئی 2009 14:21

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02 مئی 2009 ء)ڈرامہ سیریل ”ذرا سی زندگی “کا پرومو ریکارڈ کر لیا گیا ۔ گزشتہ روز ڈیفنس میں واقع ایک کوٹھی میں ہدایتکار و مصنف بابر کشمیری نے نئی ڈرامہ سیریل ”ذرا سی زندگی “ کا پرومو ریکارڈ کیا جس میں اداکار ببر ک شاہ ‘حیا علی ‘حسن مراد ‘فریحہ جبیں اور دیگر نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کے پروڈیوسر ظفر تارڑ ہیں ۔ہدایتکار بابر کشمیری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرامہ ہر لحاظ سے معیاری اور معاشرتی پہلوؤں کی عکاس سیریل ہو گی ۔ تمام فنکاروں نے اس میں بہت اچھا کام کیا ہے یہ میرے کیرئیر کی اہم سیریل ثابت ہو گی ۔ڈرامے کا نیا سپیل 10مئی سے شروع ہو گا جس میں ڈرامے کا تقریبا 80فیصد کام مکمل کر دیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 02/05/2009 - 14:21:30

Rlated Stars :