اصل اسکرپٹ کے دعویدارکا والٹ ڈزنی کیخلاف مقدمہ

بدھ 22 مارچ 2017 16:47

اصل اسکرپٹ کے دعویدارکا والٹ ڈزنی کیخلاف مقدمہ
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) آسکر انعام یافتہ اینی میٹڈ فلم ’زوٹوپیا‘ کے اسکرپٹ رائٹر کی چوری پکڑی گئی،اصل اسکرپٹ لکھنے کا دعویٰ کرنے والے ہالی وٴْڈ اسکرپٹ رائٹر اور پروڈیوسر گرے گولڈ مین نے کیلیفورنیا کی عدالت میں والٹ ڈزنی پکچرزکے خلاف مقدمہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ہالی وٴْڈ اسکرپٹ رائٹر گرے گولڈ مین نے والٹ ڈزنی پر زوٹوپیا کا اسکرپٹ لفظ بلفظ کاپی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ڈرنی نے ان کے اسکرپٹ کی تھیم، پلاٹ، کردار، ڈائیلاگ، یہاں تک کہ فلم کا ٹائٹل تک چرایا۔دوسری جانب ڈزنی پکچر نے گولڈ مین کے دعووں کو محض الزامات قرار دیا ہے اور کہا ہیکہ ادارہ عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے خلاف بھرپور دفاع کرے گا۔

وقت اشاعت : 22/03/2017 - 16:47:49