والدکی موت نے مضبوط بنایا، کیمرون

اتوار 17 مئی 2009 12:49

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مئی ۔2009ء) ہالی وڈکی خوبصورت اداکارہ کیمرون ڈیاز نے کہا ہے کہ والد کی موت نے انہیں مزید مضبوط انسان بنا دیا ہے۔کیمرون کے والد کی گردوں میں ورم کی وجہ سے گزشتہ ماہ اچانک موت واقع ہوگئی تھی ۔ایک انٹرویو میں کیمرون نے کہا کہ والد کی موت نے ان کا دل مضبوط اور پہلے سے زیادہ کشادہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنی نئی فلم مائی سسٹرز کیپر سے متعلق انہوں نے بتایا کہ اس فلم میں محبت کے مختلف حصوں کی تشریح کی گئی ہے،جس میں والدین کا اپنے بچوں سے ،بچوں کا والدین سے ،پہلی نظر میں محبت اور لڑکپن کی محبت شامل ہے۔ان کاکہنا تھا کہ جب کسی سے محبت ہوتی ہے تو طویل عرصے تک زندہ رہنے کی خواہشمند پیداہوجاتی ہے اور جب دل ٹوٹتا ہے توکچھ بھی اچھا نہیں لگتا۔

وقت اشاعت : 17/05/2009 - 12:49:49

Rlated Stars :