معروف بھارتی کلاسیکل گلوگار ہ امونکر چل بسیں

منگل 4 اپریل 2017 16:36

معروف بھارتی کلاسیکل گلوگار ہ امونکر چل بسیں
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2017ء) بھارت کی ممتاز کلاسیکل سنگر کشوری امونکر 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مختصر علالت کے بعد پدم بھوشن حاصل کرنے والی اس معروف گلوکارہ نے گزشتہ روز ممبئی میں اپنے گھر میں وفات پائی۔

(جاری ہے)

جے پور گھرانے سے تعلق رکھنے والی امونکر کا کیریئر تقریبا 5 دہائیوں پر مشتمل رہا۔ گائیکی کی دنیا میں امونکر نے ایک منفرد انداز متعارف کرایا تھا جو ان کی شناخت کا باعث بنا۔ شو بز کی دنیا کی شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

وقت اشاعت : 04/04/2017 - 16:36:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :