پاکستان کے لیجنڈ گلوکار عنایت حسین بھٹی کی 10ویں برسی منائی گئی

اتوار 31 مئی 2009 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مئی ۔2009ء) پاکستان کے لیجنڈ گلوکار عنایت حسین بھٹی کی 10ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی ۔ اس سلسلہ میں مرحوم کے صاحبزادے اداکار وسیم عباس نے مقامی سٹوڈیو میں قرآن خوانی کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کے بعد اجتماعی کی گئی ۔

(جاری ہے)

عنایت حسین بھٹی 12جنوری 1928ء کو گجرات میں پیدا ہوئے ۔ مرحوم نے سینکڑوں فلموں میں پلے بیک سنگنگ کے علاوہ اداکاری بھی کی اور فلمیں پروڈیوس بھی کیں ۔ مرحوم کی مشہور فلموں میں چن مکھناں ‘ ظلم دا بدلہ‘ جند جان‘ کوچوان‘ دنیا مطلب دی ‘ وارث شاہ‘کرتار سنگھ ‘ ‘سجن بیلی ‘ عشق دیوانہ‘ شہری بابو اور دیگر شام ہیں ۔ عنایت حسین بھٹی 31مئی 1999ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔

وقت اشاعت : 31/05/2009 - 13:06:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :