جیا بچن اپنی ہی حکومت پر برس پڑیں

جمعرات 13 اپریل 2017 14:10

جیا بچن اپنی ہی حکومت پر برس پڑیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2017ء)بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن فلموں سے تقریباً کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں،اور اب انہوں نے اپنی ساری توجہ سیاست پر مرکوز کی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ہندوستان ٹائمز کے مطابق جیا بچن (سماج وادی پارٹی کی ایم پی ای)نے بدھ کے روز راجیا سبھا میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب برسیں انہوں نے کہا کہ حکومت ‘‘گائے’’کا تحفظ کرنے میں مصروف ہے نہ کہ عورت کا۔

بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے نوجوان لیڈر کی جانب سے بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی کے سر کی قیمت 11 لاکھ روپے مقرر کرنے کے اعلان پر جیا بچن سخت غصے میں آگئیں اور کہا کہ ‘‘آپ کو خواتین کے تحفظ کیلئے قدم اٹھانا چا ہئے ،آپ گائے کی حفاظت تو کررہے ہیں لیکن خواتین پر آج بھی ظلم کیے جارہے ہیں’’۔
وقت اشاعت : 13/04/2017 - 14:10:15

Rlated Stars :